بدھ، 18 فروری، 2015

پاکستانی معیشت میں انٹرنیٹ سے مزید سرمایہ لانے کے دو لوازمات

paypal_google_play_amazon_mturk

پاکستان خوش قسمتی سے ان ممالک میں شامل ہے جہاں آبادی کا بڑا حصہ نوجوان ہے۔ ان نوجوانوں کی اکثریت پڑھی لکھی ہے اور انٹرنیٹ استعمال کرنا جانتی ہے۔ شومئی قسمت کہ ہمارے یہاں انٹرنیٹ کو فقط برائی کا اڈا ثابت کرنے پر تلے دانشوروں کی کوئی کمی نہیں۔ اسوقت انٹرنیٹ کے ذریعے ہر گھڑی کڑوڑوں اربوں ڈالر کا سرمایہ گردش کر رہا ہے۔ آپکو بس ایسی صلاحیتیں اور آلات چاہیئں جنکو استعمال کر کے آپ بھی اس سرمائے میں سے اپنا  حلال، اور جائز حق کما سکیں۔

تصحیح 

گوگل پلے کے بارے میں میری معلومات غلط تھی، اب ہم گوگل پلے پر اپنی ایپس پیسوں کے عوض فروخت کر سکتے ہیں۔



Helping Pakistani Economy with PayPal, Google Play, Amazon mTurk from Naeem Akram on Vimeo.


پاکستان میں پے پال کی سروس

paypal_ppسالوں بیت گئے پاکستانی فری لانسر کمیونٹی سر پیٹ رہی ہے کہ کسی طریقے سے پے پال کی سروس پاکستان میں بھی چالو ہو جائے۔ اس ایک کام کے ہو جانے سے پاکستانی معیشت میں ہر ماہ لاکھوں ڈالر کا زرمبادلہ آیا کرے گا۔ میں کیونکہ خود فری لانسر ہوں اسلئے پورے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ اس سروس کے آنے سے پاکستانی آئی ٹی محنت کش اپنی صلاحیتیں کئی ایسی جگہوں پر بھی بیچ سکیں گے جہاں سے پیسے منگوانے کے لئے پے پال لازمی ہے۔

امازون مکینیکل ترک

اسی موضوع پر میں ایک تحریر چار سال پہلے بھی لکھ چکا ہوں۔ نہ اسکا کوئی فائدہ ہوا تھا اور نہ اس کا شاید کوئی فائدہ ہو پر چلو، "تم اپنی کرنی کر گزرو"۔

مکینیکل ترک دنیا کی سب سے بڑی آنلائن دوکان ایمازون ڈاٹ کام  کی ملکیت ہے۔ یہاں مختلف چھوٹے چھوٹے کام کر کے دو سینٹ تا پانچ ڈالر کمائے جا سکتے ہیں۔ یہ کام ایسے ہوتے ہیں جو فی الحال کمپیوٹر خودکار طریقے سے نہیں کر سکتا۔ چند مثالیں درج ذیل ہیں
  1. مریض کی ڈاکٹر سے گفتگو کی آڈیو فائل کو سن کر ٹائپ کرنا
  2. کسی ویڈیو کو دیکھ اور سن کر اسمیں ہونے والی گفتگو کو ٹائپ کرنا
  3. بہت سی تصاویر کا مشاہدہ کرنا اور ان میں سے ایسی الگ کرنا جن میں آگ یا دھواں نظر آ رہا ہو
  4. ٹویٹ کو پڑھنا اور انکے بارے میں بتانا کہ ان سے کیسے جذبات کا اظہار ہو رہا ہے
یہ ایسے کام ہیں جو کہ کمپیوٹر کا استعمال جاننے والے نوجوان آسانی سے کر سکتے ہیں۔

مسئلہ کیا ہے؟

مسئلہ یہ ہے کہ مکینیکل ترک والے صرف انڈیا اور امریکہ سے ہی لوگوں کو کام کرنے دیتے ہیں۔ اگر منسٹری آف آئی ٹی، فنانس، اور ہیومن ریسورس والے مل جل کر امازون کے ساتھ کوئی ڈیل کر لیں تو بلاشبہ امازون پاکستان کو بھی ایک موقع تو دیگا۔ 
اگر ایسا ہو جائے تو ہمارے یہاں بہت سے نوجوانوں کو روزگار کے باعزت ذرائع میسر آئیں گے۔ ایسا ہونے سے نہ صرف معیشت میں پیسہ آئیگا بلکہ بہت سارے لوگوں کی پریشانیاں بھی کم ہو جائینگی۔


elance-odesk-annual-impact-report-freelancer-countries
بونس: او ڈیسک ای لانس کے مطابق پاکستان دنیا میں فری لانسنگ سے پیسہ کمانے والے ملکوں کی فہرست میں پانچواں ملک ہے۔ 

What is this post about?
Helping Pakistani economy with introduction of several well known web based services. Paypal support in Pakistan will be very helpful in enabling freelancer community and bringing in more jobs along with money in Pakistan. Ability to sale paid apps on Google Play Store is second on the list. Last one is Amazon mTurk service in Pakistan. If it is working in India, then why not Pakistan? We got a good educated workforce that is hungry for work.



1 تبصرہ:

  1. Hello!

    I am an affiliate program manager for InstaForex Group – the Best Broker in Asia.

    We would like to offer you the affiliate program cooperation with InstaForex. If you are interested to get involve in high commission based program, please contact me and I will provide the details.

    If you have any queries, do not hesitate to contact me.

    جواب دیںحذف کریں

کھلے دِل سے رائے دیں، البتہ کھلم کھلی بدتمیزی پر مشتمل کمنٹ کو اڑانا میرا حق ہے۔

Pak Urdu Installer

Pak Urdu Installer