بہت سے احباب پوچھتے ہیں کہ لاہور میں سبزیوں کے بیج اور پنیری وغیرہ کہاں سے ملے گی۔ میں نے حال ہی میں ایک جگہ دریافت کی ہے۔ خیال رہے کہ مصنف کا آرائیں زرعی کارپوریشن سے کوئی ذاتی مفاد ہرگز وابستہ نہیں ہے۔
کوٹ لکھپت پرانی سبزی منڈی
ارفع کریم آئی ٹی ٹاور کی بغل میں واقع کوٹ لکھپت کی پرانی سبزی منڈی میں فیروز پور روڈ والی سائیڈ پر "آرائیں زرعی کارپوریشن" نامی دوکان والوں کے پاس ابھی بھی پنیریاں اور بیج موجود ہیں۔
تصویر میں ارفع ٹاور کی پرشکوہ بلڈنگ کے ساتھ متذکرہ بالا دوکان بھی دکھائی دے رہی ہے۔
آج کل دستیاب سبزی کی پنیری
ٹماٹر
ہری مرچ
بینگن
بند گوبھی
میں نے اس دوکان سے ٹماٹر ہری مرچ کے علاوہ پانچ کلو کھاد اور کھرپا وغیرہ بھی خریدا۔ انکے پاس پلاسٹک کے گملے بھی ہوتے ہیں لیکن وہ اُس دن تھے نہیں۔ مٹی وغیرہ یہاں دستیاب نہیں ہوتی۔ میں نے مٹی ماڈل ٹائون میں نرسری سے خریدی۔
کلمہ چوک میں بھی نرسریاں مٹی گملے وغیرہ بیچ رہی ہیں۔
بلکہ یوں کہنا بہتر ہوگا کہ میں نے چار عدد گملے خریدے جنکے ساتھ مٹی نرسری والوں نے مفت دے دی۔
گملے کی قیمت کتنی تھی؟ ایک سو اسی روپیہ فی گملہ۔
سبزیاں کتنی مہنگی تھیں؟ چوبیس روپے کی چار مرچیں اور چار ٹماٹر۔
کھاد کی قیمت؟ ایک سو روپے کی پانچ کلو، چار سے پانچ بڑے گملوں کے لئے کافی ہو گی۔
کیا آپ گھٹیا ٹی وی ٹالک شوز اور نقلی بریکنگ نیوز سے تنگ آ چکے ہیں؟
آج ہی پودے لگائیں، صحت بخش مفت سبزیاں کھائیں
سُستی چھوڑیں اور آج ہی اپنے گھر کی چھت یا بالکونی وغیرہ میں چند گملوں میں سبزیاں لگانے کا چارہ کریں۔
اپنے پودوں کو پھلتا پھولتا دیکھ کر آپکی خوشی میں اضافہ اور پریشانی میں کمی ہو گی۔
اسکے علاوہ،
آپ لوگوں سے "سیاہ ست" کے علاوہ بھی کسی موضوع پر بات کرنے کے قابل ہوں گے۔
جیسا کہ میں اپنی نئی ملازمت پر بہت سار لوگوں سے فقط ان گملوں کی وجہ سے متعارف ہوا ہوں۔ ان میں ہماری کمپنی کے صدر صاحب تک شامل ہیں جن سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
یہ گملے ہمارے دفتر کے کیفے ٹیریا میں پڑے ہیں
یہاں انکو لگ بھگ دو گھنٹے براہ راست دھوپ ملتی ہے اور باقی دن کافی روشنی ہوتی ہے۔
سبزیوں کو روزانہ پانی نہیں ڈالا جاتا، پودوں کی جڑیں گل جاتی ہیں اسلئے ایک دن چھوڑ کر ایک دن بعد پانی لگائیں۔
تصویر میں دکھائے گئے گملے کے لئے دو سے تین گلاس پانی کافی ہوتا ہے۔
اگر آپ ہفتے دس دن میں پودے لگا لیں گے تو مئی کے پہلے دوسرے ہفتے میں پھل پھول لگنے شروع ہو جائیں گے۔ اور عنقریب آپکو صاف ستھری، تازہ اور مفت سبزیاں دستیاب ہوں گی۔
آج ہی پودے لگائیں، صحت بخش مفت سبزیاں کھائیں
میرے ٹیک بلاگ کا لنک
اس گرانی کے زمانے میں جب ٹینڈے، کدو اور بینگن جیسی سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، باغبانی خصوصآ خوردنی اجناس کی باغبانی ایک اچھا مشغلہ ہے.
جواب دیںحذف کریںدل بھی لگا رہتا ہے اور جیب پر گراں بھی نہیں گزرتا.
اپنی اگائی ہوئی سبزیاں کھانے میں زیادہ لذیذ لگتی ہیں.
میں پنیری نہیں خریدتا. بیجوں سے پودے خود اگاتا ہوں، یہ ایک قدم آگے کی approach
ہے.
خود پنیری اگانے سے آپ کو اپنی مرضی کی ورائٹی ملتی ہے۔ اب مجھے نہیں پتہ کہ یہ مرچیں اور ٹماٹر کونسی نسل کے ہیں۔ لیکن پھر بھی، کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہرحال بہتر ہے۔ اور نئے لوگوں کو پنیری ہی سوٹ کرتی ہے۔
جواب دیںحذف کریںکوئی بتائے گا کہ گجرانوالہ میں اپریل یا مئی کے مہینے میں کون کون سی سبزی اگائی جا سکتی ہے
جواب دیںحذف کریں