ایک بجے سے دو بجے تک لنچ بریک ہوتی ہے، سوچا کھانا کھانے سے پہلے گاڑی کا موبل آئل تبدیل کروا لیا جائے۔ میرا دفتر لنک روڈ میٹرو والی بلڈنگ میں ہے اور باہر احاطے میں گارڈ والوں کا شیڈ موجود ہے۔ لیکن جب وہاں پہنچا تو پہلے ہی کافی رش تھا۔
سوچا چلو پھر کسی دن سہی، پیکو روڈ والی گورمے بیکری کی طرف پانی خریدنے نکل گیا۔ میٹرو کے سامنے والے گورمے پر پانی دستیاب نہیں تھا۔ یہاں میری نظر سڑک کی دوسری جانب کالٹیکس کی موبل آئل شاپ پر پڑی۔ موبائل پر ٹائم دیکھا تو ابھی بریک کا پونا گھنٹا باقی تھا سو میں نے سڑک پار کر لی۔
ویلیو ایڈیشن
ٹشو پیپر کا ڈبہ، لسٹرکی دو پڑیاں، اور گاڑی صاف کرنیوالا کپڑا۔ اسکے علاوہ سٹاف نے بڑی تمیز سے چائے پانی بھی پوچھا ۔
گاڑی کی ہوا پوری کر دی، گاڑی پر کپڑا مار دیا۔
یہ سٹکر ہمیں یاد دلائے گا کہ گاڑی کا موبل آئل دوبارہ کب تبدیل ہونا ہے۔
مزید لکھنا چاہتا ہوں لیکن بتی جانے والی ہے، یہاں بیک اپ پاور نہیں ہے۔ گیم پروگرامنگ سیریز کا اگلا آرٹیکل بھی لکھنا ہے۔ میں آجکل تمام سوشل میڈیا اور بلاگنگ وغیرہ کا شغل فجر کی نماز کے بعد دفتر جانے سے پہلے کرتا ہوں۔
یا پھر شام کو دفتر سے واپس آنے کے بعد۔ دفتر میں یہ چیزیں وقت کے زیاں کا باعث بن کر ترقی میں رکاوٹ کی صورت اختیار کر جاتی ہیں۔
چند ہفتے پہلے تک نیند خراب ہونے کا تلخ تجربہ ہو چکا ہے اسلئے آجکل دس بجے بتی بند اور بندہ سلیپر شد۔
آخر میں اس منظر کی فوٹو جسے دیکھ کر ہر پٹرول پمپ وزٹ پر میرا دِل باغ باغ ہو جاتا ہے۔
خوش رہیں، والسلام نعیم اکرم۔
میں نے آپ کا بلاگ دیکھا ہے آپ کے پاس اچھا ہنر ہے کسی بھی بات کو اچھے طریقے سے بیان کرنے کا۔
جواب دیںحذف کریںاسفند نامہ
http://asfandnama.blogspot.com
حوصلہ افزائی کا شکریہ اسفندیار صاحب۔ میں بس کوشش کرتا ہوں کہ قاری کی دلچسپی برقرار رہے اور تحریر کا ڈھانچہ متوازن ہو۔ کافی سالوں سے لکھ رہا کا، شروع میں فقرے سیدھے ہو گئے آجکل مزید ایڈوانس کام کرنا چاہ رہا ہوں۔
جواب دیںحذف کریںایک آدھا کورس کاپی رائٹنگ پر بھی دیکھ چکا ہوں۔