ہفتہ، 24 جنوری، 2015

Sim verification in 5 minutes پانچ منٹ میں سم ویری فائی کروانے کا طریقہ

sim-verification-telenor-rawalpindi


موبائل سم کی ویری فکیشن کی صورتحال، اہم تفصیلات، اور ایک ترکیب


اس تحریر میں آپکو جلدی سم ویری فائی کرنے کا ایک آسان طریقہ بتایا جائے گا۔ پڑھتے جائیے۔
دو سال سے کم پرانی موبائل سم کی تصدیق کے لئے بائیو میٹرک نظام کا استعمال ایک احسن اقدام ہے البتہ، لگ بھگ ڈیڑھ کروڑ سم ویری فائی کرنا کوئی چھوٹا موٹا کام نہیں۔
اوپر تصویر میں راولپنڈی صدر میں واقع ٹیلی نار کے دفتر کا ایک منظر ہے۔ دفتر میں تل دھرنے کو جگہ نہیں تھی، اور صبح سے ابھی تک ایک ہزار سے زیادہ لوگ سم تصدیق کروا چکے تھے۔ یہ اندازہ میں نے دائیں جانب لگے باری والے کائونٹر سے لگایا۔

اصل شناختی کارڈ ساتھ لے کر جائیں، ایک فوٹو کاپی بھی ہمراہ رکھیں


دو گھنٹے کا وقفہ

دفتر میں لگا ایک نوٹس
اگر آپ کے پاس ایک سے زیادہ سم ہیں اور آپ ان سب کو ایک ہی دن میں ویریفائی کروانا چاہتے ہیں تو آرام سے بیٹھ جائیں، پی ٹی اے نے اس قسم کے چالاک بندوں کا بندوبست کر رکھا ہے۔
کسی ایک کمپنی کی سم ویری فائی کروانے کے بعد دو گھنٹے تک آپکے شناختی کارڈ پر کسی دوسری کمپنی کی سم ویری فائی نہیں ہو گی۔

اگر آپکو نہیں پتہ کہ سم کس کے نام پر ہے

فرینچائز والے آپکو یہ تو بتا دیتے ہیں کہ آپکے شناختی کارڈ پر کتنی سم چل رہی ہیں۔ وہ آپکو یہ بھی بتا دیں گے کہ کون سی سم آپکے نام پر ہے۔ البتہ اگر کوئی ایسی سم ہو جوکہ آپ سمجھ رہے ہوں کہ آپکے نام پر ہے لیکن ہو کسی اور کے نام پر تو وہ آپکو صرف اتنا بتائیں گے کہ جناب سم آپکے نام نہیں ہے یہ نہیں بتائیں گے کہ سم کس کے نام پر ہے۔
 ایسی صورت میں اگر آپکے پاس سم ہے یا آپکی بیگم کے پاس سم ہے تو بیگم، اسکا اصل شناختی کارڈ، اور ایک کاپی شناختی کارڈ کی ساتھ لے کر فرینچائز پر جائیں۔ سم آپکے نام ٹرانسفر کر دی جائیگی۔


چاندنی چوک، کمرشل مارکیٹ والا فرنچائز بند ہو چکا ہے

کمرشل مارکیٹ سے چاندنی چوک کی طرف جاتے ہوئے کافی ٹیلیفون کمپینیوں کے دفاتر ہیں۔ ٹیلی نار کا دفتر بھی ہوتا تھا لیکن وہ اب بند ہو چکا ہے۔ اسکے بجائے اب صدر میں اے ڈبلیو ٹی پلازہ کی بغل میں واقع ٹیلی نار کے دفتر میں جانا پڑے گا۔
راولپنڈی صدر میں واقع ٹیلی نار کا سیلز سروس سینٹر

حالات کو بہتر بنانے کے لئے ایک تجویز

تمام ٹیلیکام کمپنیاں چند خصوصی ویریفکیشن دفاتر بڑے شہروں میں قائم کریں۔ یہ دفاتر فقط سم ویریفیکیشن کا کام کریں۔ ان دفاتر میں نظم و ضبط کو قائم رکھنے کے لئے قطاریں بنوانے کا خصوصی بندوبست ہونا چاہیئے۔ 
جو کمپنی بھی اس طرح کے سنٹر بنانے میں پہل کرے گی، اسکے گاہک یقینی طور پر اس سے بہت خوش ہوں گے کیونکہ دوسری جانب دوسری کمپینوں کے گاہک پریشان اور بے یار و مددگار ہوں گے۔




پانچ منٹ میں سم ویریفائی کروانے کا طریقہ
اپنے موبائل فون پر صبح آٹھ بجے کا الارم لگائیں۔ صبح جب الارم بجے تو اسکو سنوز مت کریں بلکہ چھلانگ مار کے گرم رضائی سے باہر نکلیں۔ حوائج ضروریہ سے فارغ ہوں، ہاتھ منہ دھو لیں اور نو بجنے سے دس منٹ پہلے اپنی مطلوبہ کمپنی کے دفتر کے سامنے جا پہنچیں۔
موسم سرد ہے، اور عوام کی اکثریت سست اسلئے پکی بات ہے صبح کے وقت دو چار ہی سیانے بندے آپ سے پہلے آئے ہوئے ہوں گے۔ پانچ یا سات منٹ میں آپکی باری آ جائے گی اور سم ہو جائے گی ویری فائی۔


2 تبصرے:

کھلے دِل سے رائے دیں، البتہ کھلم کھلی بدتمیزی پر مشتمل کمنٹ کو اڑانا میرا حق ہے۔

Pak Urdu Installer

Pak Urdu Installer