ہفتہ، 25 دسمبر، 2010

Nokia C3-00 میرا نیا

nokia_c3_blue_front_blue_pink_silver_all_colors
کوئی دو مہینے پہلے کی بات ہے، میرا کزن لاہور آیا اور میں اسے کھانا کھلانے لے گیا۔ لبرٹی والے بندو خان میں بیٹھے تھے کہ میرے نوکیا بارہ سو پر کال آنا شروع ہو گئی۔ کزن کہتا ہے کہ "یار یہ تو نے کیا رکھا ہوا ہے، شرم کر شرم اچھی خاصی تنخواہ ہے اور موبائل دیکھو ذرا"۔ اس وقت میں ہنس کے ٹال گیا۔ پھر جناب نتھیا گلی جانے کا اتفاق ہوا تو کیمرہ کہیں سے نہ مِلا، پورا ٹرپ میں نے کیمرہ بہت مِس کیا کہ اگر ہوتا تو چلو شغل رہتا۔ بہت اعلٰی کوالٹی کی نہ سہی، تصویریں اور ویڈیوز ہونی چاہیئے تھیں۔ پھر آ گئی میرے کزن کی شادی، جہاں پر موخر الذکر کزن کے علاوہ باقی بھی پورے خاندان کی موجودگی یقینی تھی۔ یہاں آ کر میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ اور ساتھ ہی میری تنخواہ بھی اکائونٹ میں ٹرانسفر ہو گئی، اور آپکو پتہ ہونا چاہئیے کہ تنخواہ دار بندے کی تنخواہ آتے ہی اسکو خاص قسم کی خارش شروع ہو جاتی ہے جسکا علاج عام طور پر کہیں پیسے خرچ کرنا ہی ہوتا ہے۔ مجھے تو لگتا ہے نوٹوں کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔
nokia_1200_front_urduتو جناب میں نے کزن کو ساتھ لیا اور جا پہنچا حفیظ سینٹر، موبائل خریدنے۔ انٹرنیٹ پر ایک سائٹ نے بارہ ہزار نو سو روپے قیمت لکھی ہوئی تھی۔ مارکیٹ گیا تو پہلے دوکاندار نے بارہ ہزار پورے بتائی، دوسرے دوکاندار نے گیارہ ہزار پانچ سو بتائی۔ ویسے میں نے سیکنڈ ہینڈ ای سیونٹی ٹو بھی تلاش کیا لیکن کوئی اچھا دانہ  ملا نہیں۔
سی تھری میں اچھا کیا ہے؟
اس قیمت میں اتنے فیچرز والا سیٹ نوکیا نے آج سے پہلے کبھی نہیں نکالا تھا، اس مرتبہ نوکیا والوں نے صحیح مارکیٹ سگمنٹ کو پکڑا کیا ہے۔ وجہ شاید یہ ہے کہ نوکیا ہائی اینڈ سمارٹ فونز میں پٹ چکا تھا، وہاں آئی فون، اینڈرائڈ، بلیک بیری جیسے پہلوانوں کا راج ہے۔ اسکے علاوہ کچھ عرصہ پہلے سام سنگ کی کوربی لائن مارکیٹ میں آ چکی تھی، اسکی دیکھا دیکھی۔
تو جناب سب سے بڑی خوبی ہے وائی فائی نیٹ ورکنگ۔ اگر آپ کے پاس گھر میں یا دفتر میں وائی فائی نیٹ ورک ہے تو آپکی تو لگ گئی موجیں، بالکل میری طرح۔ سی تھری کا وائی فائی بلاشبہ بہترین ہے۔

پہلے سے انسٹال شدہ انٹرنیٹ میسجنگ کا سافٹ ویئر بھی اچھا ہے، ایم ایس این میسنجر، یاہو، جی ٹالک، اور نوکیا کی اپنی او وی چیٹ پر آپ ایک ہی وقت میں لاگ ان ہو سکتے ہیں، ہر اکائونٹ کے روابط الگ الگ دکھائی دیتے ہیں۔ میں نے یہ پروگرام وائی فائی کے علاوہ جی پی آر ایس پر بھی چلا کر دیکھا ہے، فٹا فٹ کانٹیکٹس اٹھا کر لے آتا ہے اور اے ون چلتا ہے۔
Nokia_C3-00_Blue_Side
فیس بک اور ٹوٹر والی جو بلٹ ان اپلیکشن ہے، نوکیا کمیونٹیز وہ ہر مرتبہ کمیونیکیشن ایرر دے کے بند ہو جاتی ہے پتہ نہیں کیا مسئلہ ہے اس کے ساتھ۔ بہرحال میں نے ان کاموں کے لئے سنیپ ٹو انسٹال کر لیا ہے۔ جو کہ میرے خیال سے بہتر ہے، کیونکہ اس میں آر ایس ایس ریڈر، روزنامہ گارڈین، بگ پکچر، اور کافی کچھ ہے۔ مزا آتا ہے جب اپ انگیجیٹ یا ٹیک کرنچ پر کچھ پڑھ رہے ہوں اور اسے آرام سے فیس بک پر شیئر کر سکیں یا ٹوٹر پر چوں چوں کر سکیں۔
او وی سٹور کے ذریعے ایپلیکیشنز ڈائونلوڈ کرنے کی سہولت بھی بہت اعلٰی ہے، کافی ساری مفت اپلیکیشنز مل جاتی ہیں۔ جن پر پیسے لگے ہیں وہ بھی کوئی زیادہ مہنگی نہیں ہیں، مثال کے طور پر پینتالیس روپے سے لے کر ڈھائی تین سو روپے تک۔ 
پورا کی پیڈ تو آپ نے دیکھ ہی لیا ہو گا، ایس ایم ایس کے دیوانوں کے لئے اسے سے اچھی اور کیا چیز ہو سکتی ہے؟ 
میں نے اپنے کمپیوٹر پر نوکیا او وی پی سی سوئٹ بھی انسٹال کیا ہوا ہے۔ یو ایس بی یا بلو ٹوتھ کے ذریعے کمپیوٹر کی سی تھری کے ساتھ گپ شپ کا بندوبست کیا جا سکتا ہے۔ مجھے خود کمپیوٹر پر ایس ایم ایس پڑھنا، انکا جواب دینا اور انکو فارورڈ کرنا آسان لگتا ہے، خاص طور پر جب دفتر بیٹھا ہوں۔

موبائل گم جائے تو ساتھ ہی کانٹیکٹس بھی جاتے رہتے ہیں، بہرحال او وی سوئٹ کی موجودگی میں یہ مسئلہ سمجھیں حل ہو جاتا ہے بشرطیکہ آپ نوکیا کا ایک فون گم کر کے ایک اور نوکیا فون خرید لیں۔ کانٹیکٹس کو مفتو مفت نوکیا کی انٹرنیٹ سروس پر محفوظ کیا جا سکتا ہے، یعنی کہ موجاں ای موجاں، خیر ایسی بھی کوئی بات نہیں۔
سی تھری میں اوپرا برائوزر پہلے سے انسٹال شدہ آتا ہے، میں نے نیا ورژن کیا ہے جو کہ پہلے والے سے کافی بہتر ہے۔ میں نے تو کافی سارے گانے، اور ویڈیوز ڈائریکٹ ڈائونلوڈ بھی کئے ہیں۔ سانگز ڈاٹ پی کے ڈیسک ٹاپ وغیرہ سے استعمال کرتے وقت محسوس نہیں ہوتا، لیکن موبائل پر بار بار زورے آ جانے والے پاپ اپ بہت برےلگتے ہیں۔
Nokia_OVi_Store_Logoاسکے علاوہ آٹھ جی بی تک کا میموری کارڈ لگایا جا سکتا ہے، میں نے دو جی بی کا لگایا ہوا ہے میرے لئے کافی ہے۔ اس میں بھی کافی گانے آ جاتے ہیں۔ سائونڈ کوالٹی اچھی ہے، آئی پوڈ، زون، سونی والک مین سیریز، یا آئی فون کی ٹکر کی تونہیں ہے بہر حال ٹھیک ہے۔
کال ریکارڈنگ کی اپلیکشن بھی موجود ہے، آنے جانے والی کالز کو بڑے سکون سے ریکارڈ کیا جا سکتا ہے، اگر آپ گندے بندے ہیں یا آپکا واسطہ گندے بندوں سے پڑتا رہتا ہے تو خوش ہو جائیں۔
ای میل کی بھی ایپلیکیشن ہے، جس میں کہ ہاٹ میل یاہو جی میل اور سکے علاوہ بھی پاپ یا ایس ایم ٹی پی میلز چیک کی جا سکتی ہیں۔
Nokia_C3-00_Pink_front_urduآپ سوچ رہے ہوں گے کہ سافٹ ویئر ہی سافٹ ویئر بتائی جا رہا ہے، تو جناب اس موبائل کا ہارڈ ویئر بھی اچھا ہے۔ پچپن ایم بی انٹرنل میموری ہے۔ کانٹیکٹس اور ایس ایم ایس جتنے مرضی محفوظ رکھیں۔
اسکے علاوہ نوکیا والوں نے ایک اور اچھا کام یہ کیا ہے، کہ ایک جناب گلابی رنگ کا سی تھری بھی بنا دیا ہے۔ یقین مانیں نیلے والا سی تھری نوجوان لڑکوں کے لئے زبردست ہے، اور گلابی والا لڑکیوں کے لئے۔ جہاں تک میرا خیال ہے مارکیٹ میں جلد ہی اس فون کی اور بھی رنگ برنگی کیسنگز آ جائیں گی۔
سب کچھ اچھا ہی نہیں ، کچھ کمزوریاں بھی ہیں؟
ہاں جی میں نے کوئی نوکیا والوں سے پیسے نہیں پکڑے ہوئے جو تعریفیں ہی کری جائوں۔ دو تین ہفتے کے استعمال میں مجھے سی تھری کی چند باتیں بری بھی لگی ہیں۔
بیٹری لائف زیادہ نہیں ہے، ایک مرتبہ فُل کروں تو کوئی ڈیڑھ دن نکالتا ہے۔ شاید اگرمیں صرف فون کالز اور ایس ایم ایس کروں تو زیادہ چل جائے لیکن میں نے دو ایک گھنٹے تو وائی فائی آن کرنا ہی ہوتا ہے، اور گانے بھی چلانے ہوتے ہیں۔
samsung_corby_plus_open_flip_urdu
سام سنگ کاربی
اگر آپ فیس بک پر کسی کے میسج کا جواب دے رہے ہیں، یا کسی کی ای میل کا جواب لکھنے بیٹھ گئے ہیں، یا اپنے بلاگ پر کسی کے کمنٹ کا طویل جواب تحریر کر رہے ہیں اور ساتھ میں گانے بھی چلے ہوئے ہیں تو لکھائی کی رفتار آہستہ ہو جاتی ہے۔ کوئی بھی حرف ضائع تو نہیں ہوتا لیکن، حروف ٹھہر ٹھہر کے سکرین پر نظر آتے ہیں۔
کیمرہ پر دو میگا پکسل لکھا ہوا ہے لیکن کیمرہ کی کوالٹی بالکل فارغ ہے، کیا تھا اگر ذرا سنسر اچھی کوالٹی کا لگا کر ساتھ میں کمزور سا فلیش بھی دے دیتے؟
جی پی آر ایس کو زبردستی بند کرنے کا کوئی آپشن کہیں نہیں ملتا، اگر آپکا وائی فائی سوئچ کسی وجہ سے اچانک آف لائن ہو گیا ہے تو سی تھری چول اپنے اپ جی پی آر ایس یا ایج کے ذریعے رابطہ چالو کر دے گا۔ غلطی سے بندہ ایم ایس این چلتا چھوڑ کے سو جائے، اوپر سے بجلی بند ہو جائے، تو جناب آپکے جاگنے تک کافی پیسے خرچ ہو چکے ہوں گے۔
samsung-corby-txt-front-urdu
سام سنگ کاربی ٹی ایکس ٹی
اس سے ملتا جلتا مسئلہ ای میل اپلیکشن کے ساتھ بھی ہے، الو کی کان تھوڑی تھوڑی دیر بعد خود ہی آن ہو کے آپکی ای میل چیک کرنا شروع کر دیتی ہے۔ اگر کوئی نئی میل ہو تو بیل بجا کر بتاتی ہے کہ جناب نئی میل آئی ہے، پاڈی وڈی۔ گھر یا دفتر میں تو بھائی وائی فائی سے کام چل جاتا ہے، بصورت دیگر جی پی آر ایس آن اور خرچہ پروگرام شروع۔ بھئی بندہ کبھی صرف مِس کال کا بیلنس بمعہ ایس ایم ایس پیکج رکھ کر بھی کام چلا رہا ہوتا ہے، لیکن اس بات کا تو کسی کو خیال ہی نہیں جیسے۔
چیٹ اپلیکشن کی طرح برائوزر کو بھی بیک گرائونڈ میں لے جانا ممکن ہونا چاہیئے، ورنہ اگر آپ برائوزنگ کر رہے ہوں اور ایس ایم ایس آ جائے تو سارے ٹیب بند کر کے ایس ایم ایس دیکھنا پڑتا ہے۔ 
اسکے علاوہ ایم پی فور فائلز کچھ چلتی ہیں اور کچھ نہیں چلتی۔ فیس بک کی تو اکثر ویڈیوز نہیں چلتی، صرف آواز آتی ہے تصویر کوئی نہیں۔
انٹرنیٹ پر ہر جگہ لکھا ہوا ہے کہ دو جی بی کا کارڈ ساتھ مفت آتا ہے، لیکن ہماری لوکل مارکیٹ میں کوئی بھی نہیں دے رہا۔ پتہ نہیں کیا چور بازاری لگائی ہوئی ہے لوگوں نے؟؟؟
کافی مرتبہ فون کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ہر مرتبہ فیل ہو جاتا ہے، یہ بات مجھے بری لگتی ہے۔ نوکیا والوں کے پاس لے کر گیا تو انکی نمائندی کا رویہ بڑا غیر پیشہ ورانہ بدتمیزانہ لعنتیانہ تھا۔ میں نے جا کے مشین سے ٹکٹ لیا، وہ فارغ بیٹھی تھی میں جا کے کھڑا ہو گیا کہ جی یہ سی تھری کا مسئلہ ہے۔
 بد تمیز نمائندی: ٹوکن لیا ہے۔
میں: ہاں جی۔
بدتمیز نمائندی: نمبر کیا ہے؟
میں: اٹھانوے۔
بدتمیز نمائندی: اوپر سکرین پر کہیں لکھا نظر آ رہا ہے؟
میں: نہیں۔
بد تمیز نمائندی: تو پھر جا کے بیٹھیں، جب نمبر آئے گا تو آ جانا۔
مجھے بڑی تپ چڑھی کہ بھلا یہ کوئی طریقہ ہے، بندے کے پتروں کی طرح کہو بھئی آپ انتظار کریں، جب سکرین پر ٹوکن نمبر آئے تو آ جانا۔ بلاوجہ سکرین والی فلم چلائی اس نے، اوپر سے اسکا لہجہ ایسے تھا جیسے میں پتہ نہیں اللہ واسطے کام کروانے آیا ہوں۔ یا مجھ پر بڑا احسان کر رہی ہے، مِس ورلڈ۔
مجھے کہتی ہے کہ جی فون چھوڑ جائیں، تین دن بعد ملے گا اور آپکا تمام ڈیٹا بھی فارغ ہو جائے گا۔ میں نے کہا کہ چل بھاگ جا بی بی، میں خود ہی کوئی جگاڑ لگا لوں گا۔
کال ویٹنگ سے متعلقہ کسی مسئلے کی بھنک سنی تھی میں نے، مجھے اس قسم کا کوئی مسئلہ نہیں پیش آیا۔
اب آپ لوگ سمجھ رہے ہوں گے کہ میں فون کی سپیکس کا ٹیبل کاپی پیسٹ کروں گا، کوئی چکر نہیں وئی۔ سی تھری کا انگریزی میں سیدھا سادا جائزہ آپکو پندرہ سو ویب سائٹوں پر مل جائے گا، اور ساتھ سپیکس بھی ہوں گی۔ جا کے وہاں سے دیکھ لیں۔ مطلب خالی کانپی پیسٹ کرنے کا کیا فائدہ بھئی۔
اچھا چلیں نراض نا ہوں، یہ جی ایس ایم ارینا کا لنک لے لیں، یہاں سارے سپیکس لکھے ہیں
سی تھری کا جامع ریویو، از نعیم اکرم ملک
جی ایس ایم ارینا پر نوکیا سی تھری

حال ہی میں نوکیا سی سِکس کا بھی ریویو لکھا ہے، وہ بھی ضرور دیکھیں
نوکیا سی تھری کا جائزہ از نعیم اکرم م لک



14 تبصرے:

  1. Hi yar grow up.. Still nokia... Naaaaa
    Iphone try it ... Stay hold global village in your hand. Simply do not touch apple tech with safer updating softwares.. Everything which dream like wise video chatt. Blogging anything everything.
    Join us at crazy about apple.
    Healthy choice.

    جواب دیںحذف کریں
  2. جتنا مہنگا موبائل فون ہو گا اتنا زيادہ گم ہونے کا خطرہ ۔ ميں ايک بليک بيری گم کر چکا ہوں اور اب بيٹے نے نوکيا ای 5 لے ديا ہے ۔ جو ابھی تک باہر کی ہوا نہيں لگائی کہ ميں 3 ماہ سے خود بھی گھر ميں بند ہوں

    جواب دیںحذف کریں
  3. سی تھری سے بہتر سیٹ ایکس ٹو ہے۔ وائی فائی نہیں ہے لیکن 5 میگا پکسل کیمرہ ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. بہت خوب!
    اس ترکیب کا کیا مطلب ہے؟
    "پاڈی وڈی"

    جواب دیںحذف کریں
  5. بہت خوب، ریویو پڑھ کر مزا آیا۔
    جی پی آر ایس کو زبردستی بند کرنے کا ایک جگاڑ بتاتا چلوں۔ وہ یہ کہ موبائل کی انٹرنیٹ سیٹنگز کو بگاڑ دیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. تجزیہ پڑھ کر لطف آیا۔۔۔ میں خود بھی یہ موبائل لینے کا سوچ رہا تھا۔ اب اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی پڑے گی۔۔۔ اندازِ تحریر خوب ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. @TM.Caleb
    iPhone’s got a different price range, and a separate market. It is flashy and lush… But… not at all a smart phone, what smart phone won’t let you openly use Bluetooth? And no multi tasking? iPhone is good for playing games only. Otherwise there ain’t many productivity applications out there. Nokia C3-00 is a cheap entry level phone, still it sports WiFi. And I got several good social media apps like Nimbuz and Snaptu. Maps are available as well. I like Steve Jobs, he’s a champ but his tactics with iPhone are becoming more and more dictatorial with every passing revision of iPhone. You know iPhone 5 will have a hard wired GSM SIM? Just to boost Apple’s monopoly… Android is a good platform… Otherwise Blackberry… I agree Nokia is totally beaten up in smart phones arena… Check this out for more iPhone bashing ;)
    http://uncyclopedia.wikia.com/wiki/Iphone

    @افتخار اجمل بھوپال
    سر جی اب یہ سوچ کر بندہ ساری عمر نوکیا بارہ سو سے تو کام نہیں نا چلا سکتا۔ اور کیا ہوا آپکو، کیوں گھر میں بند ہیں؟
    میں نے بھی ایک بلیک بیری گم کیا ہوا ہے۔ میرے گمشدہ موبائلز والی پوسٹ تو آپ نے پڑھی ہی ہو گی۔ اگر نہیں پڑھی تو یہ رہا لنک۔
    http://kehna.blogspot.com/2009/07/blog-post_02.html

    @emran24
    بادشاہو، کیمرے سے سو گنا زیادہ میں وائی فائی استعمال کرتا ہوں۔ گھر پر اور دفتر میں بھی۔ اسلئے کیمرہ میری ترجیحات میں ہی نہیں ہے۔

    @الف نظامی
    نظامی صاحب "پاڈا" کہتا ہیں چالاک کو، عام طور پر ایسے بچے کو جو اپنی عمر سے بڑی باتیں کرے۔ "پاڈی" اسکا مونس ہو گئی، اور "وڈی" مطلب بڑی۔ یعنی کہ بڑی پاڈی۔ دوسرے لفظوں میں چالاکو ماسی۔

    @عمار عاصی
    سر جی انٹرنیٹ سیٹنگز بار بار کون چھیڑتا رہے؟ خیر مہر ہے، اگر تھوڑا خرچہ ہو بھی جائے تو۔ ویسے میں نے ای میل کی ایپلیکیشن ڈس ایبل کر دی ہے۔ برائوزر سے جا کے ہی میلز چیک کر لیتا ہوں۔

    @عمار ابن ضیا
    بہت شکریہ دوست۔ سی تھری سستا سا فون ہے، اگر آپ افسر بندے ہیں تو آپکو سوٹ نہیں کرے گا۔ پھر آپ کوئی بلیک بیری شیری لیں۔
    دیر سے کمنٹس کا جواب دینے کی معذرت چاہتا ہوں۔ میں ویک اینڈ پر مصروف ہی بڑا تھا، اور اردو کی بورڈ والا سسٹم بھی ہتھے نہیں چڑھ رہا تھا۔ آج مِلا تو پہلا کام آپ لوگوں کی محبتوں کا جواب دے رہا ہوں

    جواب دیںحذف کریں
  8. نیا موبائل مبارک ہو ، اس سے پہلے حجابِ شب کے نام سے تبصرہ کیا تھا وہ غائب ہے ۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  9. خیر مبارک حجاب، میں نے کوئی کمنٹ ڈیلیٹ نہیں کیا۔
    سپیم میں بھی دیکھا ہے، وہاں بھی نہیں ہے۔
    شاید کسی وجہ سے کمنٹ پوسٹ ہی نا ہوا ہو۔ مے بی ٹائپ کر کے پوسٹ کا بٹن دبانا بھول گئی ہوں۔ میرے ساتھ ہوتا ہے ایسا۔

    جواب دیںحذف کریں
  10. نہیں نہیں، میں افسر بندہ نہیں ہوں۔ میں تو اس لیے اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرنے کا کہہ رہا تھا کہ ایک تو اتنے پیسے خرچ کرکے فون لو اور اس میں پھر یہ مسائل بھگتو تو اس سے بہتر ہے، کوئی دوسرا فون دیکھ لوں :P

    جواب دیںحذف کریں
  11. مسئلے مسائل، اور حدود و قیود تو تقریباً ہر سمارٹ فون میں موجود ہیں۔ اینڈرائذ، آئی فون، بلیک بیری، یا ونڈوز فون سیون۔ایپلیکیشنز کے حوالے سے دیکھا جائے تو نوکیا باقی تمام مد مقابل کمپنیوں سے پیچھے ہے۔ سی تھری گزارہ مزارہ کرنے کے لئے اچھا ہے۔ مطلب فیس بک ٹوئٹر ایم ایس این ای میل برائوزنگ اور دھڑا دھڑ ایس ایم ایس سب کچھ ممکن ہے۔ البتہ آئی فون والی چس نہیں آتی۔
    آپ آئی فون لے لیں، تھری جی اچھی حالت میں پچیس کے آس پاس مل جائے گا۔ یا نوکیا سی سِکس بھی اچھا فون ہے، شاید اٹھارہ انیس تک کا مِل جائے گا۔ بلیک بیریز اور اینڈرائڈ مہنگے ہیں۔ زونگ والے آئیڈیوس اینڈرائڈ فون دے رہے ہیں، وہ دیکھ لیں۔ یا کیو موبائل بھی ایک سستا آپشن ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  12. میں نے ایک ریویو انگریزی میں بھی لکھا ہے۔ وہ میرے خیال سے زیادہ جامع اور معلوماتی ہے۔ ملاحظہ فرمائیں
    http://hottechstuff.blogspot.com/2010/12/nokia-c3-00-and-samsung-corby-line-up.html

    جواب دیںحذف کریں
  13. کچھ لوگ یقیناً نوکیا سی سکس میں بھی دلچسپی رکھتے ہوں گے، سپیکس تصاویر اور جائزے کے لئے میری یہ پوسٹ دیکھیں

    Review and Specs of Nokia C6-00
    http://hottechstuff.blogspot.com/2010/12/review-and-specs-of-nokia-c6.html

    جواب دیںحذف کریں

کھلے دِل سے رائے دیں، البتہ کھلم کھلی بدتمیزی پر مشتمل کمنٹ کو اڑانا میرا حق ہے۔

Pak Urdu Installer

Pak Urdu Installer