بدھ، 25 جنوری، 2017

ابابیل میزائل کی خاص بات کیا ہے؟






السلام علیکم
ہم ابابیل میزائل کے کامیاب تجربے پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہیں۔
البتہ اہم سوال یہ ہے کہ اس میزائل میں ایسی  کیا خاص بات ہے کہ اسقدر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے؟
خاص بات یہ ہے دوستو کہ یہ میزائل ایک تیر سے کئی شکار کر سکتا ہے۔
جی ہاں، دو نہیں۔ کئی شکار۔
ابابیل میزائل ایک اڑان میں ایک سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
ایم آر وی کی فوٹو دکھائو
یہ امریکن پیس کیپر میزائل کے حملے کی تصویر ہے۔
ابابیل میزائل بنا لینے کے بعد پاکستان کا شمار دنیا کے سات ٹیکنالوجیکلی ایڈوانس ممالک میں ہو گیا ہے جنکے پاس یہ کمپلیکس یعنی پیچیدہ صلاحیت موجود ہے۔
ایم آئی آر وی یعنی ملٹی پل انڈیپینڈنٹ ری انٹر ویہییکل ٹیکنالوجی کی ایک مثال آپکے سامنے سکرین پر موجود ہے۔
پاکستان دے دوسرے میزائل ایک وقت میں ایک وار ہیڈ لے جا سکتے ہیں۔
وار ہیڈ کو ہم سادہ لفظوں میں گولا کہہ سکتے ہیں۔
میزائل کا ایک حصہ اسکی موٹر اور ایندھن وغیرہ پر مشتمل ہوتا ہے۔
دوسرا حصہ اسکا ہتھیار ہوتا ہے۔
موٹر کا کام اپنے اوپر نصب ہتھیار کو بتائے گئے ہدف تک پہنچانا ہوتا ہے۔
ابابیل میزائل ایک وقت میں ایک سے زیادہ ہتھیار لے جا سکتا ہے اور ہر ہتھیار کو مختلف مقام پر حملہ کرنے کے لئے استعمال بھی کر سکتا ہے۔
اسطرح کا حملہ روائیتی میزائل حملے کی نسبت کئی گنا زیادہ تباہی کا باعث بنتا ہے۔
ایک ہی میزائل دشمن کی چھائونی یا ایئرپورٹ کے مختلف حصوں کا سوا ستیا ناس مار سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اسلحہ ڈپو، تیل کے ذخیرے، مختلف جہاز، رن وے وغیرہ۔
ایک ہی میزائل جائیگا اور سبکو اجاڑ کے رکھ دے گا۔
ابابیل میزائل اسکے علاوہ ریڈار کو دھوکہ دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اور دشمن کا اینٹی میزائل سسٹم اسکو پکڑ نہیں پائے گا۔
ہم جانتے ہیں کہ ہمارے گمراہ لبرل پاکستانی دوستوں کے پاس اس کامیابی کے خلاف دلیلیں موجود ہونگی۔
لیکن محب وطن دوستوں سے التماس ہے کہ  انکے جلن بھرے پراپگینڈے پر ہر گز توجہ نہ دیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کھلے دِل سے رائے دیں، البتہ کھلم کھلی بدتمیزی پر مشتمل کمنٹ کو اڑانا میرا حق ہے۔

Pak Urdu Installer

Pak Urdu Installer