جمعرات، 23 اپریل، 2015

انجینئر سعید قادر گارڈ، ایک با ہمت نوجوان

engineer

دفتر کے ساتھ ہی میٹرو سپر سٹور ہے۔ پڑوس میں ہونے کی وجہ سے گاہے گاہے چکر لگتا رہتا ہے۔ میری عادت خاصی دوستانہ ہے، جہاں جائوں دوست بن جاتے ہیں۔ سو میٹرو میں بھی  ایک گارڈ سے تھوڑی سلام دعا ہو گئی۔ ایک دِن اس نوجوان نے مجھے بتایا کہ وہ نوکری ڈھونڈ رہا ہے، اور پوچھا کہ کیا میں اسکی کوئی مدد کر سکتا ہوں؟ میرا اگلا منطقی سوال تھا کہ بھائی آپکی تعلیم کتنی ہے؟

"میں نے بی ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ کی ہوئی ہے، بہاولپور یونیورسٹی سے۔"

مجھے کم از کم اس جواب کی توقع نہیں تھی۔ 

اب تک چند دوستوں کو انجینئر صاحب کا سی وی دے چکا ہوں، ایک آدھی جگہ نے انٹرویو کی کال بھی آئی البتہ ابھی تک ملازمت کا بندوبست نہیں ہوا۔

اس مسئلے پر فلسفیانہ بحث کرنا مقصد نہیں، کسی کو کوسنے اور برا بھلا کہنے سے بھی کچھ نہیں بدلے گا۔ 
آپکی بڑی مہربانی ہو گی اگر آپ اس محنتی، سیلف لیس، اور اعلٰی تعلیم یافتہ نوجوان کے لئے روزگار کا کوئی بندوبست کر سکیں۔

سعید کا سی وی حاصل کرنے کے لئے مجھے فون یا ای میل کریں۔

والسلام
نعیم اکرم ملک
03420009717
nakram1@hotmail.com




2 تبصرے:

  1. آپ نے اپنا فرض ادا کیا۔ اللہ اس کی جزا دے۔ اور اس باہمت کے لیے دعا کہ اللہ اسے رزق حلال پر ثابت قدم رکھے۔آمین۔ انشاءاللہ جلد اس کے لیے کوئی نہ کوئی در ضرور کھلے گا۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. It's been several days since I saw him on Metro, I guess he found a better job opportunity. Will give him a ring some time.

    جواب دیںحذف کریں

کھلے دِل سے رائے دیں، البتہ کھلم کھلی بدتمیزی پر مشتمل کمنٹ کو اڑانا میرا حق ہے۔

Pak Urdu Installer

Pak Urdu Installer