بدھ، 12 فروری، 2014

Best Call Blocker الحمدللہ میری اینڈرائڈ ایپ پانچ سو مرتبہ ڈائنلوڈ ہو گئی

عزیزان من، نوکری چھوڑ کر اپنا کام شروع کیا تو اکثر کرنے کو کچھ بھی نہیں ہوتا تھا۔ فرصت کے لمحات میں مجھے ایک آئیڈیا سوجھا کہ جب میرا بیٹا میرے اینڈرائڈ موبائل کے ساتھ کھیل رہا ہوتا ہے تو اکثر وہ الٹے پلٹے نمبروں پر کالیں ملا چھوڑتا ہے۔ کیوں نہ اس مسئلے کا کوئی حل نکالا جائے۔
مارکیٹ کا جائزہ لیا تو اس کام کے لئے موجود مفت سافٹ ویئر یا تو بیٹری بہت کھاتے تھے یا اشتہارات دکھانے کے لئے انٹرنیٹ سے منسلک ہو جاتے تھے، اسکے علاوہ فون کی کنٹکٹ بک کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا چاہتے تھے۔ میں نے سوچا یہ تو بری بات ہے۔ تو جناب میں نے ایک سادہ، صاف ستھرا، اور آسان سا سافٹ ویئر بنایا جس کی مدد سے آپکے فون سے کال کرنا ناممکن ہو جاتا ہے جب تک آپ چاہیں۔ اسکے علاہ کال ملانے کے لئے پاسورڈ بھی درکار ہوتا ہے۔
 گزشتہ چھے ماہ میں پانچ سو تیرہ مرتبہ ڈائنلوڈ ہو چکی ہے۔ Best Call Blocker میری اس اپلیکیشن 
اپلیکیشن سے متعلقہ شماریات کا ایک سکرین شاٹ نیچے دیا ہوا ہے۔
best-call-blocker-statistics-overview

اپلیکشن ڈائونلوڈ کرنے کے لئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں
https://play.google.com/store/apps/details?id=bestcallblocker.honestitconsultancy.com

موبائل فون سے گوگل پلے سٹور استعمال کرتے ہوئے اگر آپ اس ایپ کو تلاش کرنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل فقرہ لکھ کر ڈھونڈیں
"Best Call Blocker"
خیال رہے کہ دائیں بائیں کوٹیشن مارکس لگانا لازمی ہے۔
best-call-blocker-500

براہ کرم ایپ کو ڈائونلوڈ کریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں۔
آپ کے خیال میں اس ایپ کو بہتر بنانے کے لئے کیا کرنا چاہیئے؟ براہ کرم مشورہ دیں۔

3 تبصرے:

  1. اوہ ہ ہ ہ ہ ۔۔۔۔۔۔۔ تو اب مجھے اینڈرائیڈ موبائل بھی خریدنا پڑے گا

    جواب دیںحذف کریں
  2. بہت خوب جی۔ مجھے تو علم ہی نہیں تھا کہ یہ ایپ آپ کی ہے۔ پرانے موبائل میں تھی، ابھی کچھ دن پہلے نیا لیا تو اس میں انسٹال نہیں کی۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. ضرور جناب اسلم صاحب۔۔۔
    بلال صاحب ابھی آپکے بچے بچونگڑے نہیں ہونگے، ہوتے تو آپکو یاد رہتا۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں

کھلے دِل سے رائے دیں، البتہ کھلم کھلی بدتمیزی پر مشتمل کمنٹ کو اڑانا میرا حق ہے۔

Pak Urdu Installer

Pak Urdu Installer