فیس بُک کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس ایف ایٹ حال ہی میں ختم ہوئی، اس کانفرنس میں فیس بُک نے کئی نئی چیزیں متعارف کروائیں۔ مثال کے طور پر ٹائم لائن، جو کہ ابھی عام اسعتمال کے لئے دستیاب نہیں ہے، البتہ اگر آپ شوقین ہیں تو تھوڑی محنت کر کے ٹائم لائن والا نیا پروفائل حاصل بھی کر سکتے ہیں۔ میرے پروفائل کی تصویر نیچے دی ہوئی ہے۔
ٹائم لائن بنانا سیکھنے کے لئے درج ذیل لنک ملاحظہ فرمائیں
http://mashable.com/2011/09/22/how-to-facebook-timeline/
اس پوسٹ میں البتہ میں جلدی جلدی دوستوں کے ساتھ ایک بڑی اعلٰی اور سادہ سی
خصوصیت پر بات کروں گا۔ لاگ اِن اپرول، یا لاگ اِن کی اجازت فیس بُک کے ذریعے فیس بُک میں لاگ اِن کےلئے اب خالی خولی پاس ورڈ ہی کافی نہیں ہو گا۔ بلکہ اگر آپ کسی ایسے کمپیوٹر سے لاگ اِن کرتے ہیں جِس سے آپ نے پہلے کبھی لاگ اِن نہیں کیا تو جناب فیس بُک آپکو بھیجے گی آپکے موبائل نمبر پر ایک ایس ایم ایس، اگر اِس ایس ایم ایس میں دیئے گئے چھے ہندسوں کے سیکورٹی کوڈ کو فیس بُک میں ڈالا جائے گا تب ہی آپ یا کوئی اور لاگ اِن کر سکیں گے۔

کہتے ہیں صرف پاس ورڈ کے ذریعے لاگ ان کرنے کو۔Something you know
کہتے ہیں لاگ اِن کے لئے کسی ایسی چیز کو استعمال کرنا جو کہ آپ کے پاس ہو۔Some thing you have
مثال کے طور پر آپکا موبائل فون۔
فیس بُک پر یہ خصوصیت یا آپشن عام طور پر بند ہوتی ہے، اور اسے استعمال کرنے کے لئے اِسکو آن کرنا پڑتا ہے۔ اپنا فیس بُک پیج کھولیں اور مائوس کو دائیں جانب اوپری کونے پر موجود ہوم بٹن کے ساتھ موجود ننھے تیر کے اوپر لے جائیں۔ ایسا کرنے سے ایک مینو کھلے گا جو کہ ذیل میں دکھایا گیا ہے۔
اسکے بعد بائیں طرف موجود سیکورٹی نامی لِنک پر کلک کرنے سے دائیں سیاہ رنگ میں لاگ اِن اپروول لکھا ہے، اسکے سامنے لکھے ایڈٹ نامی لِنک پر کلک کریں۔
اب آپ کے سامنے پیج پر یہ تحریر نظر آ رہی ہو گی
اگلے چند لمحات میں فیس بُک آپکو ایک چھے ہندسوں کا سیکورٹی کوڈ بھیجے گی، اسکو ذیل میں دکھائے گئے پیج میں ڈال دیں۔
اگر آپکو تھوڑی دیر تک سیکورٹی کوڈ نہیں مِلتا تو جناب سیکورٹی کوڈ ڈالنے والے ٹیکسٹ باکس کے دائیں جانب موجود نیلے رنگ کے لنک پر کلک کریں، اس لنک کی تحریر ہے
I can't get my code
اب آکے سامنے آجائے گا ایک اور پیج، جو کہ ذیل میں دیا گیا ہے
اس پیج پر اپنا کوڈ ڈال دیں۔
بس دو اور اقدامات کے بعد آپکا فیس بُک کھاتہ مزید محفوظ ہو جائے گا۔۔۔ اگر فقرہ عجیب لگا ہو تو اقدامات کی جگہ سٹپ اور ، کھاتے کی جگہ اکائونٹ لگا لیں، افاقہ ہو گا۔ اگلے قدم پر فیس بُک آپ سے گُزارش کرے گی کہ جس کمپیوٹر یا دوسری کمیپوٹنگ ڈیوائس سے بھی آپ اسوقت فیس بُک استعمال کر رہے ہیں اُسکا کوئی نام ڈال دیں۔ ذیل میں دکھائے گئے پیج پر نام ڈالیں اور اسکے بعد دھمال ڈالیں۔ ارے بھئی کوئی زبردستی نہیں ہے، دِل نہیں مانتا تو نا ڈالیں دھمال۔
مجھے تو ذاتی طور پر یہ آپشن بڑا پسند آیا ہے، اس سے مِلتا جُلتا آپشن گوگل نے جی میل کا پاس ورڈ تبدیل کرنے کے لئے بھی دیا ہوا ہے۔ مزید معلومات، سوالات، اور بیانات کے لئے بلا جھجھک کمنٹ فرمائیں۔ اسکے علاوہ بھی اگر فیس بُک، ٹوئٹر، یا کسی اور سوشل نیٹ ورکنگ کے ذریعے کے بارے میں معلومات درکار ہوں تو پوچھنے کی اجازت ہے، اگر مجھے جواب پتہ ہوا تو جواب دوں گا ورنہ گولی شولی دے کر کام چلائوں گا۔ کمپیوٹر پروگرامنگ سے متعلقہ سوالات اور جوابات کا بھی خیر مقدم ہے۔
اسکے بعد بائیں طرف موجود سیکورٹی نامی لِنک پر کلک کرنے سے دائیں سیاہ رنگ میں لاگ اِن اپروول لکھا ہے، اسکے سامنے لکھے ایڈٹ نامی لِنک پر کلک کریں۔
اب آپ کے سامنے پیج پر یہ تحریر نظر آ رہی ہو گی
Require me to enter a security code each time an unrecognized computer or device tries to access my account.
اس تحریر کے ساتھ بائیں ہاتھ پر ایک چیک بٹن ہے، اسکو ایک مرتبہ کلک کر کے سلیکٹ کر لیں۔ اب عین اس فقرے کے نیچے دیئے نیلے رنگ کے سیو سیٹنگ نامی بٹن پر کلک کر دیں۔ اگلے چند لمحات میں فیس بُک آپکو ایک چھے ہندسوں کا سیکورٹی کوڈ بھیجے گی، اسکو ذیل میں دکھائے گئے پیج میں ڈال دیں۔
اگر آپکو تھوڑی دیر تک سیکورٹی کوڈ نہیں مِلتا تو جناب سیکورٹی کوڈ ڈالنے والے ٹیکسٹ باکس کے دائیں جانب موجود نیلے رنگ کے لنک پر کلک کریں، اس لنک کی تحریر ہے
I can't get my code
اب آکے سامنے آجائے گا ایک اور پیج، جو کہ ذیل میں دیا گیا ہے
اس پیج پر اپنا کوڈ ڈال دیں۔
بس دو اور اقدامات کے بعد آپکا فیس بُک کھاتہ مزید محفوظ ہو جائے گا۔۔۔ اگر فقرہ عجیب لگا ہو تو اقدامات کی جگہ سٹپ اور ، کھاتے کی جگہ اکائونٹ لگا لیں، افاقہ ہو گا۔ اگلے قدم پر فیس بُک آپ سے گُزارش کرے گی کہ جس کمپیوٹر یا دوسری کمیپوٹنگ ڈیوائس سے بھی آپ اسوقت فیس بُک استعمال کر رہے ہیں اُسکا کوئی نام ڈال دیں۔ ذیل میں دکھائے گئے پیج پر نام ڈالیں اور اسکے بعد دھمال ڈالیں۔ ارے بھئی کوئی زبردستی نہیں ہے، دِل نہیں مانتا تو نا ڈالیں دھمال۔
مجھے تو ذاتی طور پر یہ آپشن بڑا پسند آیا ہے، اس سے مِلتا جُلتا آپشن گوگل نے جی میل کا پاس ورڈ تبدیل کرنے کے لئے بھی دیا ہوا ہے۔ مزید معلومات، سوالات، اور بیانات کے لئے بلا جھجھک کمنٹ فرمائیں۔ اسکے علاوہ بھی اگر فیس بُک، ٹوئٹر، یا کسی اور سوشل نیٹ ورکنگ کے ذریعے کے بارے میں معلومات درکار ہوں تو پوچھنے کی اجازت ہے، اگر مجھے جواب پتہ ہوا تو جواب دوں گا ورنہ گولی شولی دے کر کام چلائوں گا۔ کمپیوٹر پروگرامنگ سے متعلقہ سوالات اور جوابات کا بھی خیر مقدم ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
کھلے دِل سے رائے دیں، البتہ کھلم کھلی بدتمیزی پر مشتمل کمنٹ کو اڑانا میرا حق ہے۔