ہفتہ، 22 جنوری، 2011

ونڈوز بیسڈ لیپ ٹاپ کا ڈسپلے اپنی مرضی سے بند کرنا

ونڈوز بیسڈ لیپ ٹاپ کا ڈسپلے اپنی مرضی سے بند کرنا

نوٹ: میں نے ڈائونلوڈ ایبل ایگزی فائل کو فور شیئر کے بجائے اپنی ڈومین پر رکھوا دیا ہے، لہٰذا اب آپ صرف ایک کلک پر ڈائونلوڈ کر سکتے ہیں۔
دفتر میں میرا ڈیسک ایسی جگہ پر ہے کہ ہر آتے جاتے سب کی نظر میرے ڈسپلے پر پڑتی ہے، اوپر سے آج مینیجر صاحب کہتے ہیں کہ "تو کام بھی کرتا ہے، یا سارا وقت لیپ ٹاپ سے ہی کھیلتا رہتا ہے؟"۔ میں نے سوچا کہ مر گئے استاد۔ جب سے لیپ ٹاپ لیا ہے، مجھے الجھن ہوتی تھی کہ یار یہ بلا وجہ ہر وقت چمکتا رہتا ہے، لیکن شٹ ڈائون بھی نہیں کرناچا چاہتا تھا کہ گانے شانے اس پر چلتے رہیں، فیس بک ٹوٹر مسنجر وغیرہ کے ساتھ ساتھ۔ پھر سوچا اس مقصد کے لئے کوئی سافٹ ویئر بنا بنایا ڈھونڈوں،   تو جی کافی تلاشا مگر مجھے کوئی شریف نیک اور قابل اعتبار اپلیکشن ملی نہیں۔ پیشے کا پروگرامر ہوں اس لئے جب بنا بنایا مال نہیں مِلا تو میں نے اپنا پروگرام بنانے کی سوچی۔
اس تلاش کے نتیجے میں مجھے پتہ چلا کہ ڈسپلے آف کرنا توبالکل ہی بچوں کا کھیل ہے۔  بس پھر میں نے سادہ سا ایک پروگرام بنا چھوڑا ہے، ڈائون لوڈ فرمائیں اور دعائیں دیں۔

ہدایات
مانیٹر بند کرنے کے لئے: ڈائون لوڈ مکمل ہو جانے کے بعد جب بھی آپ ڈسپلے آف کرنا چاہیں، اس پروگرام کی فائل پر ڈبل کلک کر دیں۔ مانیٹر بند ہو جائے گا۔
مانیٹر کو واپس آن کرنے کے لئے: مائوس کو ہلانے یا کی بورڈ پر کوئی بھی بٹن دبا دینے سے مانیٹر دوبارہ آن ہو جائے گا۔

ان باتوں کا دھیان رہے
  • یہ پروگرام انٹرنیٹ یا نیٹ ورک پر کسی قسم کا ڈیٹا نا تو بھیجتا ہے، اور نہ ہی موصول کرتا ہے لہٰذا اگر آپ کے پاس موجود ورذن ایسی کوئی بھی حرکت کرے تو اسے فوراً ڈیلیٹ کر دیں۔ انٹرنیٹ پر ڈائون لوڈ کے دوران ہیکرز کبھی کبھار فائلز کو تبدیل کر کے اپنی مرضی کے مطابق کام کروا لیتے ہیں۔
  • یہ پروگرام اپ کے کمپیوٹر پر نہ تو کوئی فائل لکھتا ہے اور نہ ہی پڑھتا ہے، اس لئے اگر ایسا کچھ بھی ہو تو سمجھے لیں پروگرام دو نمبر ہے یا اس بیچارے معصوم کو کوئی وائرس چمٹ گیا ہے۔
  • بالکل اسی طرح سے اس پروگرام کا ونڈوز رجسٹری کے ساتھ بھی کوئی تعلق نہیں ہے، اور اگرچلانے پر یہ کہے کہ جی میں نے رجسٹری سے سلام دعا کرنی ہے یا ونڈوز سیون والوں کو کہے کہ ایڈمنسٹریٹر موڈ میں چلنا ہے تو دو لگائیں اور بھگا دیں بھوتنی کے بچے کو۔
اور بھی آسانی
ہر مرتبہ کلک کرنا اکثر لوگوں کو گراں گزرے گا۔ خاص طور پر جن کے ڈیسک ٹاپس پر بے تحاشا گند بلا پڑا ہوتا ہے۔ تو جناب میں نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ونڈوز سیون کی ایک صلاحیت کو استعمال کیا ہے۔ میں نے اس پروگرام کا نام کوئی نہیں رکھا، اسلئے فی الحال ہم اسکو شیدا کہہ لیتے ہیں۔ میں نے شیدے کو اپنے سسٹم کے ٹاسک بار پر پِن کر لیا ہے۔ جس بھی پروگرام کو ٹاسک بار پر پن کرنا ہو، اس پر رائٹ کلک کریں تو پن کرنے کا آپشن سامنے نظر آ جاتا ہے۔
ذیل میں دی گئی تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں نے ٹاسک بار پر موجود منی مائزڈ اور پن شدہ پروگرامز کو بائیں سے دائیں ایک تا آٹھ نمبر دیا ہوا ہے۔ اگر میں کی بورڈ پر ونڈوز بٹن دبائے رکھ کے ایک نمبر والا بٹن دبائوں گا تو سب سے بائیں موجود پروگرام اگر نہیں چل رہا تو چل جائے گا، اور اگر چلتے ہوئے کو منی مائز کیا ہے تو بڑا ہو کے سامنے آ جائے گا۔
ونڈوز کے ساتھ دو دبائوں گا تو میڈیا پلیئر کھل جائے گا، ونڈوز تین دبانے سے ایک فولڈر کھول کے منی مائز کیا ہوا ہے وہ بڑا ہو جائے گا۔، ونڈوز چار سے نوٹ پیڈ، ونڈوز پانچ سے برائوزر، چھے سے ایم ایس این مسنجر۔








تو جناب جو ایگزی فائل آپ نے ڈائون لوڈ کی ہے، اس پر دایاں کلک کریں اور پن ٹو ڈیسک ٹاپ کر دیں۔ اگر تو آپ نے اور کچھ بھی پن نہیں کیا یا کھولا نہیں ہوا تو سیدھا سیدھا ونڈوز بٹن کے ساتھ ایک دبانے سے آپکا ڈسپلے بند ہو جائے گا۔ ورنہ بائیں سے گنتی کریں، اور جس نمبر پر شیدا آ رہا ہے، وہ دبانے سے کام ہو جائے گا۔
یہ اصل تحریر کا سادہ عوامی خلاصہ ہے، کمپیوٹر سائنس کے طلباء و طالبات، پروفیشنلز، یا ایویں سائنسدان قسم کے لوگ ذیل میں درج اصل انگریز تحریر ملاحظہ فرمائیں۔ امید ہے دلچسپی سے خالی نہیں لگے گی۔


نوٹ
یہ تحریر صرف معلوماتی و تجرباتی مقاصد کے لئے ہے، اس میں درج معلومات یا فراہم کردہ ایگزی کو چلانے کے نتجنے میں ہونے والے کسی بھی نقصان کا ذمہ دار مصنف ہر گز نہیں ہو گا۔

4 تبصرے:

  1. اس پہ میں نے ایک رائے دی تھی ۔ وہ کدھر گئی؟۔
    بہر حال آپ اس محنت پہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اور آپکا انداز بیان بھی خوب ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. بڑی مہربانی گوندل صاحب۔ اس پوسٹ پر سے میں نے کوئی کمنٹ ڈیلیٹ نہیں کیا، شاید صحیح طریقے سے پوسٹ ہی نہ ہوا ہو، سرور پر پہنچنے سے پہلے ہی کہیں گم گیا ہو۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. واہ جناب۔ بہت اچھی کوشش ہے یہ

    جواب دیںحذف کریں
  4. آپ کا بنایا ہوا پروگرام یقننا بہت زبردست آفر ہے لیکن میں فی الحال اسے استعمال نہیں کررہی۔۔۔میں نے بھی ایک عدد لیپ ٹاپ لیا ہے۔۔۔اس سلسلے میں ہوسکتا ہے آپ کی مدد کی ضرورت پڑجائے۔۔۔امید رکھتی ہوں کہ آپ خوش دلی سے میرے چھوٹے چھوٹے لیپ ٹاپی مسائل حل کریں گے :)

    جواب دیںحذف کریں

کھلے دِل سے رائے دیں، البتہ کھلم کھلی بدتمیزی پر مشتمل کمنٹ کو اڑانا میرا حق ہے۔

Pak Urdu Installer

Pak Urdu Installer