تقریب کے آغاز پراستاد کاروباری ماہرین ایک ساتھ |
ہفتے والے دِن رائل پام گالف کلب کے فیئر ویز ہال کا سماں دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔ سہ پہر تین بجے شروع ہونے والے اس ایونٹ کے شرکاء پونے تین بجے ہی آن موجود ہوئے تھے اور پرتپاک تعارف، گرما گرم بحث کا شور بپا تھا۔
The Indus Entrepreneur (TiE)
کاروباری لوگوں کی فلاح و بہبود کی ایک تنظیم ہے اور نو آموز کاروباریوں کی حوصلہ افزائی، تربیت کے لئے بہت سی تقریبات وغیرہ کا انتظام کرتی رہتی ہے۔ اسوقت دنیا کے اٹھارہ ملکوں میں ٹائی کے ساٹھ سے زیادہ ابواب یا چیپٹر فعال ہیں۔ لاہور اور اسلام آباد کے چیپٹر چند فعال ترین ادارے سمجھے جاتے ہیں۔ ٹائی لاہور کا فیس بک پیج لائک کریں اور مستقبل میں سیکھنے کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں
TiE Walks
تقریب کے آغاز میں کریسنٹ گروپ کے سی ای او ہمایوں قریشی نے ٹائی والکس پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اکثر تربیتی مواقع پر ایک مینٹر یا استاد ہوتا ہے اور ساٹھ طالبعلم یا سیکھنے کے خواہشمند۔ میں سیکھنے کے خواہشمند کو سیکھمند لکھنا چاہوں گا۔ ٹائی والکس ایک ایسا موقع ہے جہاں پر دس استاد ہیں اور پچاس سیکھمند، یعنی فی کس ڈھائی استادوں کے ساتھ آمنے سامنے بے تکلف گفتگو کا شاندار موقع۔
ناہل محمود کے ساتھ ایک سیلفی |
استادوں کی فہرست
جن لوگوں کے ساتھ مجھے ملنے کا موقع مِلا، انکے نام
- ناہل محمود، ڈیٹا سائنسدان (Nahil)
- عبدالعزیز، لیومن سافٹ کے سی ای او Lumensoft
- علی ملک Shirt & Tie Shop
- ValorSoft شکیل طارق
- محترمہ توشیبا سرور COO imanagers
- حیدر رضوی Microsoft
کے عبدالعزیز کو پاکستانی مارکیٹ کا وسیع تجربہ ہے جسے یہ کھل کر بیان کرتے ہیںLumensoft |
شکیل طارق سعودی عرب میں کئی سال کام کرنے کے بعد آجکل پاکستان میں ویلر سافٹکے نام سے اپنا کام شروع کر چکے ہیں |
روز مرہ کے چھوٹے فیصلے ایک ہی مرتبہ کریں اور وقت بچائیں
ان دنوں میری توجہ فیس بک والے مارک زکربرگ کی گرے شرٹ اور ایپل والے سٹیو جابز کی کالی ٹرٹل نیک نیلی جینز اور جاگروں جیسی چیزوں پر مرکوز ہے۔
یہ لوگ کہتے ہیں کہ ایک ہی جیسے بہت سارے کپڑے ہونے کی وجہ سے انہیں بار بار یہ نہیں سوچنا پڑتا کہ آج کیا پہنیں۔ سب کومعلوم ہے کہ اس بندے نے اپنے "یونیفارم" میں آنا ہے۔ ایسا کرنے کی وجہ سے یہ لوگ روزانہ ایک سے ڈیڑھ گھنٹا بچا لیتے ہیں۔
کچھ پیشے ایسے ہوتے ہیں جہاں ٹائی اور کلف والے کپڑوں کی ضرورت پڑتی ہے، انکو چھوڑ کر جہاں ممکن ہو سادگی بہترین ہے۔
اب بات کرتے ہیں توشیبا سرور کی۔
آئی مینیجرز کی توشیبا سرور ، سادگی کی بہترین مثال
محترمہ توشیبا سرور آئی مینیجرز نامی ایونٹ مینجمنٹ کی کمپنی چلا رہی ہیں۔
امریکہ پلٹ بہت ہی کھلے دِل سے اظہار خیال کرنے والی خاتون ہیں۔
میں نے ان سے سادگی کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ ہش پپیز کا ایک جوڑا کپڑوں کے چارجوڑے پورے سیزن کے لئے کافی ہوتے ہیں۔ ہر ایونٹ کے بعد گھر جانا اور کپڑے میک اپ وغیرہ تبدیل کرنے پر ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ صرف ہوتا ہے۔
ایسی سادگی اختیار کر کے وہ اٹھارہ گھنٹے کے دِن میں ایک آدھے گھنٹے کی بچت کر لیتی ہیں۔
نتیجہ
اس ایونٹ کی وجہ سے مجھے بہت سارے سمجھدار لوگوں سے ملنے کا موقع ملا۔ اسکے علاوہ بہت سارے فون نمبر، ایمیل ایڈریس، اور وزٹنگ کارڈ ملے۔ آنجہانی سٹیو جابز رحمت اللہ علیہ نے کہا تھا کہ
"آپ آگے دیکھ کر نقطوں کو نہیں جوڑ سکتے"
You cannot connect the dots looking forward.
مجھے پورا یقین ہے کہ ایک وقت آئے گا جب میں پیچھے دیکھوں گا اور یہ نقطے مل کر ایک ہی لفط بنائیں گے
کامیابی
Connect with me on Skype: naeem.akram.malik
Protospeak اسی تحریر کا انگریزی ورزن یہاں ملاحظہ فرمائیں
http://protospeak.blogspot.com/2015/05/tie-walks-great-opportunity-for-new.html
http://protospeak.blogspot.com/2015/05/tie-walks-great-opportunity-for-new.html