جمعہ، 13 فروری، 2015

سٹور شیلف میں کچن گارڈننگ

store-shelf-kitchen-gardening-cadbury-again

ایک آدھا دن پہلے سٹی سپر سٹور گیا تو وہاں پڑے بہت سارے شیلفوں کو دیکھ کر خیال آیا کہ یار ان میں تو بڑے اچھے طریقے سے سبزیاں اگائی جا سکتی ہیں۔ جب یہ شیلف ٹوٹ جاتے ہوں گے تو پتہ نہیں یہ کہاں جاتے ہوں گے؟ مثال کے طور پر یہ کیڈبری چالکیٹ کا شیلف ہی دیکھ لیں۔ 

اس شیلف میں کیا کیا اگایا جا سکتا ہے؟

اگر مارچ اپریل کا مہینہ ہے تو یہاں پودینہ اور دھنیا وغیرہ لگایا جا سکتا ہے۔ سب سے اوپر والے شیلف میں ہری مرچ اور بینگن وغیرہ بھی لگا سکتے ہیں۔ 
ستمبر اکتوبر کے مہینوں میں آپ لہسن اور پیاز بھی لگا سکتے ہیں۔ ان سبزیوں کی جڑی شاید بہت پھلیں پھولیں نہ لیکن تین چار مہینے کے لئے آپکو بہت سی تازہ سبز  لہسن، پیاز، اور پودینہ بھی مل جائے گا۔ ڈھیٹ سبزی پالک اگر کسی کو پسند ہے تو وہ بھی لگ جائیگی۔
اسکے علاوہ دیگر اور بھی کئی قسم کے چھوٹی پودے لگائے جا سکتے ہیں۔ 

پانی کا صحیح استعمال

سب سے اوپر والی شیلف میں ڈالا گیا پانی نیچے والی شیلفوں تک لگتا جائیگا۔ اسطرح آپ تھوڑے پانی سے زیادہ پودوں کی ضرورت پوری کر سکتے ہیں۔ شہری مکانوں میں کم جگہ پر بھی ایسی چیزیں کامیاب ہیں۔

کچھ مزید شیلفیں

store-shelf-kitchen-gardening-lifebuoystore-shelf-kitchen-gardening-lays



لائف بوائے صابن اور لیئز چپس کی ان شیلفوں کو دیکھ دیکھ کر بھی میرا جی للچا
 رہا تھا۔ ان کا بھی کافی مفید استعمال ممکن ہے۔

یہ شیلفیں ملیں گی کہاں سے؟

یہی تو ہے سوال سوا لاکھ کا۔ آخر یہ شیلفیں حاصل کہاں سے کی جائیں؟
میں سوچ رہا تھا کہ جب یہ ٹوٹ پھوٹ جاتی ہونگی تب انکو جہاں لیجایا جاتا ہو گا وہاں سے شاید پتہ چل سکے۔ یا پھر اگر کوئی پراڈکٹ ڈسٹریبیوشن والا واقف ہو تو اسکی دوستی کا بھی فائدہ ہو سکتا ہے۔
البتہ مجھے خود نہیں پتہ کہاں سے ملیں گی یہ شیلفس اسلئے کوئی پکی بات نہیں کر سکتا۔

 اگر آپ میں سے کسی کو بھی ایسی شیلفس حاصل کرنے کا کوئی مناسب ذریعہ پتہ چلے تو ضرور مطلع فرمائیں۔ نامناسب ذرائع والے خواتین و حضرات بھی شرمائیں مت۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کھلے دِل سے رائے دیں، البتہ کھلم کھلی بدتمیزی پر مشتمل کمنٹ کو اڑانا میرا حق ہے۔

Pak Urdu Installer

Pak Urdu Installer