جمعرات، 12 فروری، 2015

بلاگ کا پرما لنک کیسے بنایا جائے؟

home-office



How to change permalink in blogger and benefits of a good post name from Naeem Akram on Vimeo.

علی حسن صاحب نے کچھ دن پہلے فلورنس کی سیر کا احوال بڑی بہترین بلاگ پوسٹ میں عوام الناس تک پہنچایا۔ کمنٹ میں انکو مشورہ دیا کہ پرما لنک  ذرا اچھا بنایا کریں اور نہیں پتہ تو میں بتا دونگا۔ کہنے لگے کہ بتا ہی دیں۔ میں نے ایک مختصر سی ویڈیو بنائی ہے، بلاگر پر پرما لنک بنانے کا طریقہ سمجھانے کے لئے۔ اسکے علاوہ خودکار پرمالنک کے مقابلے میں آپکی مرضی کے پرما لنک کے فوائد پر بھی مختصر روشی ڈالی ہے۔
ملاحظہ فرمائیں اور اپنا قیمتی فیڈ بیک بھی دیں۔
اگر آپکو لگتا ہے کہ کسی مخصوص موضوع پر مزید ویڈیوز ہونی چاہیئں تو بھی بتائیں۔ میں کوشش کروں گا۔

3 تبصرے:

  1. بہت بہت شکریہ جناب ۔ ۔ ۔

    یہ نئی جانکاری بڑے کام کی ہے ۔ ۔ ۔ ۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. بہت شکریہ نعیم اکرم صاحب
    مجھے پرما لنک کی تبدیلی کا طریقہ کار تو معلوم تھا لیکن یہ نہیں پتہ تھا کہ یہ گوگل میں بلاگ سرچ وغیرہ پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ ابھی آپ کے اس ویڈیو سے یہ بات معلوم ہوئی۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. مجھے خوشی ہے کہ احباب کو میری حقیر کوششوں سے کوئی فائدہ پہنچا۔۔۔ الحمدللہ،اور شکریہ۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں

کھلے دِل سے رائے دیں، البتہ کھلم کھلی بدتمیزی پر مشتمل کمنٹ کو اڑانا میرا حق ہے۔

Pak Urdu Installer

Pak Urdu Installer